اپوزیشن کا بائیکاٹ، شیخ حسینہ کی عوامی لیگ کی جیت یقینی

ڈھاکہ:بنگلہ دیش کے بلدیاتی انتخابات میں مرکزی اپوزیشن پارٹی کی طرف سے بائیکاٹ کے بعد حکمران عوامی لیگ پارٹی کی جیت یقینی ہو گئی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اپوزیشن رہمنا خالدہ ضیا کی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے کہا کہ گزشتہ قومی الیکشن میں فراڈ اور دھاندلیوں کی وجہ سے ان کی سیاسی جماعت بلدیاتی الیکشن کا حصہ نہیں بنے گی۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ شیخ حسینہ کی سیاسی جماعت کے پاس موقع ہے کہ وہ ان انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے 2023میں ہونے والے قومی انتخابات میں اپنی پوزیشن مضبوط بنا لے۔ بنگلہ دیشن میں مقامی الیکشن جمعرات کو ہو رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں