سوشل میڈیا ایسوسی ایشن بلوچستان کے قیام سے سوشل میڈیا کی افادیت اور فعالیت ہوگی، جام کمال

گنداواہ:سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا ایسوسی ایشن بلوچستان کے قیام سے سوشل میڈیا کی افادیت اور فعالیت ہوگی اور موجودہ دور سوشل میڈیا کا دور ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر نثار بلوچ۔ صوبائی جنرل سیکرٹری پرنس الہی بخش سیال و دیگرز سے ملاقات کرتے ہوئے بات جیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دور میں بلوچستان بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا اور بلوچستان عوامی پارٹی کے ورکروں اور عہدیدران کو ساتھ لیکر چلے انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کو صوبے میں مضبوط اور فعال بنایا اور بی اے پی نے صوبے کی ترقی کے لیے موثر طور پر اقدامات کیے جبکہ اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی نائب صدر و سابق صوبائی وزیر اسفندیار کاکڑ۔عالمگیر کاکڑ و دیگرز موجود تھے انہوں نے جام کمال خان کو کوئٹہ آنے پر ویلکم کرتے ہوئے پشین کے مسائل سے بھی آگاہ کیا اس موقع پر سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے سوشل میڈیا ایسوسی ایشن بلوچستان کے لیے مرکزی آفس دینے کا بھی اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں