پسنی میں کسی کو بھی غیر قانونی فشنگ کی اجازت نہیں دینگے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز پسنی
کوئٹہ:صوبائی وزیر ماہی گیری و لائیو اسٹاک حاجی اکبر آسکانی،سیکرٹری فیشر یز بابر خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز بشیر احمد کاکڑ نے پسنی میں غیر قانونی فشنگ کرتے ہوئے دوٹر لر 30ملزمان سمیت پکڑکے پسنی کورٹ میں پیش کئے پسنی کورٹ نے ان ملزمان کو ایک ایک سال قید اور تین تین لاکھ روپے جرمانے عائد کیا بعد ازاں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز پسنی بشیر کاکڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پسنی میں کسی کوبھی غیر قانونی فشنگ کی اجازات نہیں دینگے اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کیجا ئینگی۔انہوں نے کہاکہ ہماری ٹیم کی انتھک کوششوں سے ہم نے ہر جگہ کامیابی حا صل کی اور آئندہ بھی ہم کسی کو غیر قانونی کام کرنے نہیں دینگے ان کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائیگی اس موقع پر علاقے کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڈ گئی علاقے کے لوگوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ی فشر یز پسنی بشیر کاکڑ کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہا کہ بشیراحمد کاکڑ جیسے مخلص آفیسر نے علاقے کے ماہی گیروں کے مسائل حل کئے۔


