وندر، اینٹی نارکوٹکس کی کارروائی، بھاری منشیات برآمد، 3افراد گرفتار، مقدمہ درج

وندر:اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی 1200 گرام وزن کی 155 پیکٹس چرس برآمد کرکے تین افراد کو ٹرک سمیت حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سونمیانی وندر کے علاقے آم باغ کے قریب قائم اینٹی نارکوٹکس فورس کے چیک پوسٹ کے عملے نے اینٹی نارکوٹکس انٹیلیجنس کی جانب سے فراہم کی گئی اطلاعات پر مین ایکو شاہراہ پر اندرون بلوچستان سے آنے والی گاڑیوں کی سختی سے چیکنگ شروع کردی دوران چیکنگ کوئٹہ کی جانب سے آنے والی ٹرک کی تلاشی لی تو ٹرک کی باڈی میں بنائی گئی خفیہ خانوں میں چھپائی گئی اعلی کوالٹی کی چرس کی 155پیکٹس برآمد ہوئے جن کی فی پیکٹ کا وزن 1200 گرام بتائی جاتی ہے برآمد کی گئی چرس کی مجموعی وزن 186 کلو گرام بتائی جاتی ہے اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے ٹرک میں موجود تین افراد جن کے نام عبدالطیف ادریس خان ساکنان قلعہ عبداللہ اور عبدالطاہر ساکن چمن کو گرفتار کرکے ٹرک کو بھی اپنی تحویل میں لیکر زیر حراست ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان سے مزید تفتیش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں