بلوچستان میں سال 2021کا سورج اپنی یادوں کے ساتھ رخصت

کوئٹہ: بلوچستان میں بھی سال 2021 اچھی بری یادوں کے ساتھ رخصت ہوگیا عوام کی نئی سال سے بہتری کی توقعات وابستہ کرلیں، تفصیلات کے مطابق سال 2021بلوچستان میں بھی مہنگائی، بد امنی،احتجاجی مظاہروں اور حکومت کی تبدیلی کا سال رہا، ملک بھر میں جاری مہنگائی کی لہر سے بلوچستان کے عوام بھی متاثر ہوئے جبکہ صوبے میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا، سال 2021بلوچستان میں حکومت کی تبدیلی کا سال بھی رہا گزشتہ برس اپوزیشن کی جانب سے 14ستمبر کو سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی گئی جس کے بعد صوبے میں کم وبیش ڈیڑھ ماہ تک سیاسی تناؤ برقار رہا سابق وزیراعلیٰ کے 24اکتوبر کو مستعفی ہونے کے بعد بی اے پی کے میر عبدالقدوس بزنجو وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہوئے، اسی طرح سابق وزیراعلیٰ سردار عطاء مینگل، سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑ، ڈاکٹر کہور خان سمیت دیگر کئی شخصیات بھی گزشتہ سال جہان فانی سے کوچ کر گئیں، بلوچستان کے عوام حلقے سال 2022کو گزشتہ سالوں کی نسبت اہم سال قرار دے رہے ہیں اور اس سال سے انکی بہتری کی توقعات وابستہ ہیں تاہم یہ توقعات کس قدر پوری ہونگی یہ کہنا قبل از وقت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں