بلوچستان میں ہر کھیل کیلئے ٹیلنٹ موجود ہے،میرعبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونے پشین سے تعلق رکھنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین حسیب اللہ خان کی انڈر 19 ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں شاندار کارکردگی پر اظہا رمسرت کرتے ہوئے حسیب اللہ خان کو زمبابوے کے خلاف میچ میں بیٹنگ کا نیا ریکارڈ بنانے پر مبارکباد دی ہے اپنے ایک تہنیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ حسیب اللہ خان نے 155 بالوں پر 135 رنز بنا کر ثابت کر دیا کہ بلوچستان میں ہر کھیل کے لیے ٹیلنٹ موجود ہے و زیراعلیٰ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے کھلاڑیوں کو جب بھی موقع دیا گیا انہوں نے بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کیابدقسمتی سے بلوچستان کے دوسرے کر کٹر واحد بنگلزئی کوڈ کا شکار ہونے کی وجہ ٹورنامنٹ میں حصہ نہ لے سکے۔وزیراعلیٰ نے امید کا اظہار کیا ہے کہ واحد بنگلزئی پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے اپنے جوہر دکھائیں گے وزیراعلیٰ نے اس توقع کا اظہار بھی کیا ہے کہ حسییب اللہ خان باقی میچوں میں بھی اپنی شاندار کارکردگی بر قرار رکھیں گے۔وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے پاکستانی ٹیم کی کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا ہے وزیراعلیٰ نے باصلاحیت کھلاڑیوں کی سرپرستی کے لیے صوبائی محکمہ کھیل کی کار کردگی کو سراہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں