افغانستان کے مغربی شہر ہرات میں دھماکا، 6 افراد ہلاک، 9 زخمی

کابل: افغانستان کے مغربی شہر ہرات میں دھماکے سے چھ افراد ہلاک نو د زخمی ہو گئے۔ اتوار کو حکام کے مطابق شہر ہرات میں منی وین میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور نو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے کی وجہ تاحال واضح نہیں ہو سکی ہے اور ابھی تک کسی گروپ نے بھی دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے جبکہ زخمیوں میں تین افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں