کوئٹہ انتظامیہ کی کاروائی، 30کروڑ رروپے مالیت کی یو ر یا کھاد بر آمد، 2ملزمان گر فتار

کوئٹہ: کسٹمز کوئٹہ کی در خشاں چیک پوسٹ پر کاروائی، 30کروڑ رروپے مالیت کی یو ر یا کھاد بر آمد، 2ملزمان کوگر فتار کر لیا گیا۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق کسٹمز کوئٹہ نے در خشاں چیک پوسٹ پر کاروائی کر تے ہوئے دو ٹرکوں سے 30کروڑ رروپے مالیت کے 1400 پارسلز یوریاکھاد کے بر آمد کر لئے، ترجمان کے مطابق بر آمد کی گئی یوریا کھا د72 ہزار کلو گرام بنتی ہے جبکہ کا روائی کے دوران دو ملزمان کو بھی گر فتار کر لیا گیا ہے، واضح رہے کہ چند دن قبل بھی اسی چیک پوسٹ پر کاروائی کے دوران 20 ہزار کلو گرام یوریا کھاد بر آمد کر کے قبضے میں لے لی گئی تھی، مزید کاروائی جا ری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں