بجلی کی پیداوارمیں سالانہ 9 فیصد اضافہ ہورہا ہے، حماد اظہر

اسلام آباد:وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے ملک میں ’معاشی ترقی کی بلند سطح‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی پیداوار اور استعمال میں سالانہ 9 فیصد اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ پاکستان میں بجلی کی جنریشن اور استعمال میں اضافہ ہو رہا ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ یہ معاشی ترقی میں رواں سال بھی 5 فیصد سے زیادہ اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔ حماد اظہر نے کہا کہ اس معاشی ترقی کی بلند سطح پر ہر سال لاکھوں نوکریوں کے مواقع پیدا اور ا?مدن میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں