خضدار،پی پی پی کے جانب سے موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی

خضدار:پیپلز پارٹی خضدار کے زیر اہتمام موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی ، ریلی کی قیادت پیپلز پارٹی خضدار کے صدر میر عبدالرحمان زہری کررہے تھے ، ریلی کا مقصد 27فروری سے شروع ہونے والے لانگ مارچ کی تیاریوں کے بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کرنا تھا ،تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی خضدار 27فروری سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا آغاز کررہی ہے اس سلسلے میں پورے ملک سے قافلے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کریں گے ،خضدار اور مضافاتی اضلاع کے رہنماءو کارکنان یکم مارچ کو بذریہ ونگو ہل لانگ مارچ قافلے کا حصہ بنیں گے ،اس سلسلے میں پیپلز پار ٹی خضدار کی جانب سے آگاہی مہم کے طور پر خضدار میں موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی ،ریلی کی قیادت پیپلز پارٹی خضدار کے صدر میر عبدالرحمن زہری کررہے تھے ، ریلی کے شرکاءخضدار میں میر عبدالرحمان زہری کی رہائشگاہ سے نکل کر خضدارمیں قومی شاہراہ جھالاوان کمپلیکس بازار دو تلوار اور مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی خضدار پریس کلب پہنچی ، اس موقع پر پیپلز پارٹی خضدار کے صد ر میر عبدالرحمن زہری و دیگر کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی موجودہ ناتجربہ کار اور نا اہل حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے بھر پور جدوجہد کررہی ہے اور اس سلسلے میں 27فروری سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا آغاز کررہی ہے جس میں لاکھوں کی تعداد میں پارٹی رہنماءاور کارکنان شرکت کریں گے ،خضدار سے بھی بہت بڑا قافلہ لانگ مارچ میں شرکت کرنے جائیگا ،ا س سلسلے میں آج پیپلز پارٹی کے ورکرز نے خضدار میں ریلی نکال کر عوام میں اس لانگ مارچ کے سلسلے میں آگاہی پیدا کرنا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں