نواں کلی اوربائی پاس میں آئے روزچوری ڈکیتی کے واقعات سے علاقہ مکین ذہنی کرب میں مبتلا ہوچکے ،عوامی نیشنل پارٹی
کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں نواں کلی اور ملحقہ علاقوں میں بڑھتی ہوئی راہزنی چوری ڈکیتی کے واقعات پر گہری تشویش کاظہارکرتے ہوئے کہا گیاہے کہ نواں کلی اوربائی پاس میں آئے روزچوری ڈکیتی کے واقعات سے علاقہ مکین ذہنی کرب میں مبتلا ہوچکے جونہ صرف قابل تشویش بلکہ قابل گرفت عمل بھی ہے عوام الناس کی جان ومال کی ذمہ داری حکومت اورانتظامیہ کی ذمہ داری ہے سٹریٹ لائٹس اورپولیس گشت کی کمی کی وجہ سے شرپسند سماج دشمن عناصر سر عام وارداتیں کرہے ہیں لہذاان سماج دشمن عناصرکی سرکوبی کیلئے پولیس گشت کوبڑھایاجائے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفترباچاخان مرکز سے جار ی کردہ صوبائی بیان میں کہا گیاہے کہ نواں کلی،بائی پاس،لیبر کالونی ٹیچرکالونی اورملحقہ علاقہ جات میں سٹریٹ لائٹس کی کمی کی وجہ سے چوری،رہزنی وڈکیتی کےواقعات میں اضافہ ہواہے حکومت اورانتظامیہ کو اس جانب فوری توجہ دلاناہوگاسماج دشمن عناصر کوقانون کے کٹہرے میں لاکرانہیں قرارواقعی سزادلائی جائے دریں اثناصوبائی پریس ریلیز میں نواں کلی مین روڈپرتجاوزات کی بھرمارپرگہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیاگیا ہے کہ صبح دوپہرکوسکول اوقات میں اورشام کے وقت ٹریفک پولیس آمدورفت کورواں رکھنے اورتجاوزات کے خاتمے کویقینی بنائیں بیان میں آئی جی پولیس اورایس ایس پی ٹریفک سے مطالبہ کیاگیاکہ وہ نواں کلی میں ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے تجاوزات کاخاتمہ اورنواں کلی کوٹریفک پلان میں شامل کریں۔


