شمالی کوریا نے ایک اور نئے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا
سئیول : خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا نے ایک اور نئے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق نئے میزائل کی رینج تقریباً270کلومیٹر ہے، شمالی کوریا کا نیا میزائل 560 کلومیٹر کی رینج تک جاسکتا ہے ۔ جنوبی کوریا کے مطابق شمالی کوریا نے یہ بیلسٹک میزائل تجربہ اپنے علاقے سونان سے کیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میزائل تجربہ جنوبی کوریا اور عالمی امن و استحکام کے خلاف ہے ۔ غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ جاپان کی جانب سے بھی شمالی کوریا کے اس میزائل تجربے کی مذمت کی گئی ہے۔جاپانی وزیرِ دفاع نے دارالحکومت ٹوکیو سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کا یہ میزائل تجربہ ناقابلِ قبول ہے۔
Load/Hide Comments


