چیف سیکرٹری بلوچستان کی جانب سے گنز لائبریری کیلئے کتابیں فراہم
گوادر (انتخاب نیوز) چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی جانب سے گنز لائبریری کیلئے کتابیں لائبریری کو فراہم کر دی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن (ر)جمیل احمد بلوچ نے کتابیں گنز لائبریری کے منتظمین کے حوالے کردیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ چیف سیکرٹری بلوچستان نے اپنے دورہ گنز کے موقع پر گنز لائبریری کا بھی دورہ کیا تھا جہاں پر لائبریری کے منتظمین نے چیف سیکرٹری سے لائبریری کیلئے کتابیں فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔ چیف سیکرٹری کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر گوادر نے گنز کا دورہ کرکے لائبریری کا جائزہ لیا تھا۔ چیف سیکرٹری اور ضلع انتظامیہ گوادر کی جانب سے کتابیں ملنے پر گنز لائبری کے منتظمین اور کتب بینوں نے چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا اور ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن (ر) جمیل احمد بلوچ کا شکریہ ادا کیا۔
Load/Hide Comments


