ریکوڈک معاہدے کے کسی مشاورت میں شامل تھے نہ حمایت کی، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ ریکوڈک معاہدے سے متعلق کسی مشاورت کا حصہ تھے نہ ہی حمایت کی ہے ،قدوس بزنجو ملنے گھر آئے تھے بلوچی روایات کے مطابق عزت دی ،بلوچستان حکومت کو قومی وسائل اونے پونے داموںفروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ریکوڈک سے متعلق وزیراعلیٰ بلوچستان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ وزیراعلی بلوچستان کے بیان میں کوئی صداقت نہیں ہے ریکوڈیک معاہدے کے کسی مشاورت میں نا شامل تھے اور نہ اس کی حمایت کی ہے ۔ریکوڈیک معاہدے کے بعد وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجوملنے گھر آئے تھے بلوچی روایات کے مطابق ان کو عزت دی۔ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ بلوچستان حکومت کو قومی وسائل اونے پونے داموں فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بلوچستان کے عوام اور نیشنل پارٹی ریکوڈک کاپر اینڈ گولڈ پراجیکٹ معاہدے کو مسترد کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں