مہنگائی کے کپتان اور کرپشن کے ڈان کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا، مریم اور نگزیب
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے قوم کو مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کے کپتان اور کرپشن کے ڈان کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ مہنگائی کے کپتان اور کرپشن کے ڈان کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع،چور، نالائق اور نااہل ٹولے کا آج سے کاؤنٹ ڈاؤن شروع، قوم کو مبارک ہو۔مریم اور نگزیب نے کہاکہ آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوروں کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع،کشمیر فروش کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع،مدینہ کے مقدس نام پہ اپنی گھٹیا سیاست کرنے والے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع،ترقی کی شرح 5.8 فیصد سے منفی کرنے والے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع،عوام کو غریب اور بے روزگار کرنے والے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع، قوم کو 52000 ہزار روپے کا مقروض کرنے والے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع،مہنگائی 3.8 فیصد سے 16 فیصد کرنے والے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہے۔
Load/Hide Comments


