مریم نواز نے شہباز شریف کو آنے والے دنوں کا وزیر اعظم کہہ دیا
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو آنے والے دنوں کا وزیراعظم بلایا۔ رات گئے اسلام آباد میں حکومت مخالف اتحاد کے جلسے میں مریم نواز نے خود روسٹرم پر آکر شہباز شریف کو خطاب کی دعوت دی۔مریم نواز کے مطابق پاکستان کو شہباز شریف کیHEALING TOUCH کی ضرورت ہے۔ دوران خطاب مریم نواز نے جذباتی انداز میں شہباز شریف کو آنے والے دنوں کا وزیراعظم پاکستان کہہ کر بلایا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز شہبازشریف کی زیرصدارت متحدہ اپوزیشن کا اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری نے بھی انہیں وزیراعظم کہہ کر مخاطب کیاتھا۔
Load/Hide Comments


