عمران خان قومی مجرم ہے، کسی صورت این آر او نہیں ملے گا، مریم نواز

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کو این آر او کسی صورت نہیں ملے گا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران کی حکومت کا خاتمہ بین الاقوامی سازش ہے تو عمران اپوزیشن سے این آر او مانگ کر خود اپنے خلاف سازش میں کیوں شریک ہو رہا ہے؟۔مریم نواز نے کہا کہ عمران کے ڈرامے ان جرائم کا خوف ہے جو اس کے اقتدار کے بعد سامنے آنے ہیں،ایک قومی مجرم کو کسی صورت این آر او نہیں ملے گا۔ انشااللہ!قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران صاحب آ پ کے اقتدار کا سفر دیمک ذدہ لاٹھیوں سے شروع ہوا جو مینڈیٹ کی مانند اندر سے کھوکھلی تھی،ساڑھے تین سال آپ لوگوں کی رائے، لوگوں کے ضمیر کی آواز کو چوری کرکے امیر سلطنت کہلائے۔انہوں نے کہاکہ کاش آپ بد ترین گناہ تہمت، گالیوں اور الزام تراشی کی بجائے مخلوق خدا کی بنیادی ضروریات آٹا، چینی، گیس، دوائی، کھاد کے بارے سوچتے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب بھلے آپ ووٹ چوری سے آئے تھے لیکن کاش اس قیمتی وقت کو تہمت،گالیوں، الزام تراشی اور آٹا چینی،گیس، دوائی، کھاد چوری میں برباد نہ کرتے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن سے سیاسی انتقام لینے، پارلیمان کو مفلوج اور میڈیا سمیت ہر تنقید کرنے والے کی زبان بندی کرنے کے بجائے ملکی ترقی اور خوشحالی کا سوچتا۔انہوں نے کہاکہ اتنے بڑے اخلاقی معیار بنا کر آپ پاتال میں اتر گئے۔ جھوٹ، انتشار، فساد، بدتمیزی بدتہذیبی، تاریخی کرپشن آپ کی شناخت رہے گی۔ کالی دولت، پچھتاوے، ندامت اور افسوس کے سوا آپ کے پاس کچھ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ذرا سوچئے گا کہ یہ منصب تھا کس لئے اور آپ نے اس استعمال کس لئے کیا سوچئے گا۔ انہوں نے کہاکہ پروردگار کا قانون حرکت میں آکے رہتا ہے اور خودساختہ مذہب کا لبادہ اوڑھنے والوں کی کوئی عزت نہیں اور جھوٹ، انتشار، فساد، بدتمیزی، بد تہذیبی اور کرپشن کی مثالیں رقم کرنے والوں کو اسکا قہر لمحوں میں نشان عبرت بنا دیتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں