عوام کو ناکام ترین حکومت سے نجات مبارک ہو، مریم نواز

لاہور (انتخاب نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔ ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ قوم کو آئین کی سر بلندی بہت بہت مبارک ہو، آئین توڑنے والوں کا کام ہمیشہ کے لیے تمام ہوا، اللہ پاکستان کو چمکتا دمکتا رکھے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ان شاءاللہ وزیر اعظم ہوں گے، پاکستان کو عوام دشمن، نالائق ترین، نا اہل ترین اور ناکام ترین حکومت سے نجات بھی بہت بہت مبارک ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں