امریکا میں نئے پاکستانی سفیر کی افواج اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں سے ملاقات

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر مسعود خان کی امریکی افواج اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں سے ملاقات ہوئی۔تفصیلات کے مطابق نئے پاکستانی سفیر مسعود خان کی امریکی اہلکاروں کے ساتھ ملاقات نیشنل وار کالج میں ہوئی، ملاقات میں پاکستانی سفیر نے پاک امریکا تعلقات پر بریفنگ دی۔ ملاقات میں پاک امریکا عسکری تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ دریں اثنا امریکا نے پاکستان کے نئے سفیر مسعود خان کو سفارتی ذمے داریوں کی اجازت دے دی۔ ملاقات کے بعد میڈیا دے گفتگو کرتے ہوے مسعود خان نے امریکا میں بطور سفیر اپنی تعیناتی پر بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا۔ اس حوالے سے مسعود خان نے کہا کہ امریکی مسلح افواج اور نیشنل وار کالج کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے گروپ سے ملاقات خوشگوار رہی۔ واضع رہے کہ مسعود خان نے اسد مجید خان کی جگہ حال ہی میں امریکا میں پاکستانی سفیر کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں