مچھ، مسلح افراد کی فائرنگ سے کانکن جاں بحق، ملزمان فرار
مچھ (انتخاب نیوز) مچھ نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کوئلہ کان میں کام کرنے والے مزدور جاں بحق لاش مچھ ہسپتال میں ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثا حوالے کردیا گیا تفصیلات کیمطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مچھ کے ایک کوئلہ کان میں کام کرنے والے مزدور عبدالغنی ولد عبدالوتار کرد کو قتل کردیا اور ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم وجہ قتل معلوم نہ ہوسکی مچھ پولیس نے لاش ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا اور نامعلوم کی تلاش شروع کردی ۔
Load/Hide Comments


