ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کامریڈ مولا داد کے انتقال پر اظہار تعزیت
کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا بزرگ سیاسی رہنماء کامریڈ مولاداد کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ کامریڈ مولاداد بلوچ کی بلوچ قومی سیاست میں نمایاں کردار اور خدمات ہیں کامریڈ مولا داد کا شمار بلوچ قوم کے اکابرین میں ہوتا ہے وہ عظیم قومی رہنماء تھے نیشنل پارٹی کامریڈ مولاداد بلوچ کی جدوجہد کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتی ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کامریڈ مولانا داد بلوچ کے انتقال پر خاندان سے اظہار افسوس ویکجہتی کرتی ہے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ کامریڈ مولاداد بلوچ کی مغفرت فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائیں۔
Load/Hide Comments


