اسپیکر قو می اسمبلی کا کسی بھی رکن کیخلاف غدار کا لفظ کارروائی سے حذف

اسلام آباد (انتخاب نیوز) اسپیکر قو می اسمبلی نے کسی بھی رکن قومی اسمبلی کے خلاف غدار کا لفظ کارروائی سے حذف کردیا ہے۔ اراکین قومی اسمبلی نے اپنے حلقہ جات میں درپیش مسائل کو اجاگر کیا اور نو منتخب وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد عوام کی مشکلات کو دور کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے رہنماوں کی جانب سے غدار کہہ کر پکارنے پر پرزور مزاہمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو اختیار نہیں کہ وہ غداری یا وفاداری کے سرٹیفیکیٹس جاری کریں اس موقع پر روبینہ عرفان کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں آنے والے لوگوں کا احتساب ہونا چاہیے ایسے لوگ لائے جائیں جن کی سیاسی سوچ ہو ایسے لوگ لائے جائیں جو پاکستان کا سوچیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں رکن قومی اسمبلی نصیبہ چنا کا قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال بنیادی ضروریات زندگی عوام کو نہیں مل رہی عوام کو آسانیاں اور ریلیف فراہم کریں۔ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی نور الحسن تنویر نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بدتہذیبی اور بد انتظامی کا دور ختم ہوچکا ہے پنجاب سپیڈ کی جگہ اب پاکستان سپیڈ ہوگی تمام ترقیاتی پراجیکٹ اب وقت پر مکمل ہونگے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں محمد معین وٹون نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک معاشی، سیاسی، اخلاقی طور پر نازک دور سے گزر رہا ہے قوی امید ہے وزیراعظم شہباز شریف اپنی ذمہ داریاں پوری کرینگے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں رکن قومی اسمبلی شمیم آرا پنہور نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر پور خاص میں اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیدنگ ہورہی ہے گزارش ہے اس کا نوٹس لیا جائے مطالبہ کرتی ہوں غریبوں کو ریلیف دیا جائے ہم سب کا یہ فرض ہے کہ آئین کے مطابق ہم حلف کے ساتھ کھڑے ہون اور جو آئین شکنی صدر پاکستان نے کی ہے اس متعلق جواب دینا ہوگا کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا؟ تحقیقات مکمل کر کے سپیکر قومی اسمبلی اپنی رولنگ دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں