جیکب آباد لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ پانچ افراد کیخلاف درج ، تین گرفتار

جیکب آباد (انتخاب نیوز) پولیس ہیڈ کوارٹر میںلڑکی سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ پانچ افراد کے خلاف درج ، تین گرفتار ، عدالت میں پیش ، پانچ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ، ملزمان کا ڈی این اے ٹیسٹ لیا گیا، نمونے جامشورو لیبارٹری بھیجے گئے ہیں:ایس ایچ او ، مجھے پھنسایا جا رہا ہے سرفراز بنگلانی ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے پولیس ہیڈ کوارٹر میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے واقع کا مقدمہ چچا ساجد جکھرانی کی مدعیت میں پانچ ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے جس میں تین نامزد اور دو نامعلوم ہیںتین نامزد ملزمان حمزہ اعوان ، لالو عرف لال ڈنو بھٹو اور سرفراز بنگلانی کو گرفتار کیا گیا ہے گرفتار ملزمان کو جیکب آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے پانچ روزہ ریمانڈ پر ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے ، عدالت میں پیشی کے دوران ملزم سرفراز بنگلانی نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پھنسایا جا رہا ہے میںبے گناہ ہوں ایس ایچ او سول لائین غلام نبی بجارانی نے رابطے پر بتایا کہ ملزمان کا عدالت سے پانچ روزہ ریمانڈ لیا ہے تینوں ملزمان کا ڈی این اے ٹیسٹ کرواکر نمونے جامشورو لیبارٹری بھیجے ہیںایک سوال کے جواب میں ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ موبائل رابطوں کی بنیاد پر ملزمان کو گرفتار کیا ہے اگر کوئی بے گناہ ہے تو تفتیش جاری ہے اس میںپتہ چل جائے گااور اگر کوئی رہ گیا ہے تو دو نامعلوم ملزمان میں اسکا نام شامل کیا جائے گاکسی سے زیادتی نہیں ہو گی ، ذرائع کے مطابق بااثر پولیس اہلکار کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے جس کا نام کسی میں شامل نہیں کیا گیا جس کے سرکاری کوارٹر میں زیادتی کا واقع ہوا اسکے خلاف کوئی محکمہ جاتی کاروائی نہیں کی گئی ، واقع کے وقت پولیس ہیڈ کوارٹر کے علاقے میں کتنے موبائل فون ایکٹو تھے نمبر کونسے تھے واقع کی منصفانہ ، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لئے اچھی شہرت کے حامل پولیس افسران کی خدمات لی گئیں تو ہی حقائق سامنے آئیں گے زیادتی کا شکار لڑکی (ف)کی زندگی کوخطرے کی وجہ سے عدالت کی جانب سے دارلامان لاڑکانہ بھیجا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں