ژوب بارشیں، تجاوزات کے باعث ندی نالوں میں طغیانی، مواصلاتی نظام متاثر

ژوب (انتخاب نیوز) مون سون کی طوفانی بارشوں میں گزشتہ شب ایک گھنٹہ چالیس منٹ جاری طوفانی بارش میں شہر کے چار بڑے سیلابی ندیاں اسلامیار سیلابی ندی،شیرانی بازار سیلابی ندی،ناصراباد سیلابی ندی اور گنج محلہ سیلابی ندی میں تجاوزات کے باعث ندی نالوں میں طغیانی سے سڑکیں دریا کا منظر پیش کررہی ہیں، نالیوں کی عدم صفائی کی وجہ سے سیلابی پانی گھروں میں داخل ہونے سے سینکڑوں مکانات کو نقصان لوگوں نے خطرے کے پیش نظر ساری رات آسمان تلے گزاری، نواحی علاقوں میں طوفانی بارشوں سے انفراسٹرکچر مواصلاتی نظام درہم برہم کھڑی فصلات تباہ حفاظتی پوشتے ٹوٹ گئے کلی رخپور میں ڈیم ٹوٹنے کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ژوب میں ایک گھنٹہ چالیس منٹ جاری طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش نے شہر اور دیہاتی علاقوں میں بڑے پیمانے پر نقصانات اور انفراسٹرکچر مواصلاتی نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ژوب شہر میں چار بڑے سیلابی ندیوں میں ناجائز تجاوزات اور ندی نالوں کی عدم صفائی کے باعث ندی نالوں میں طغیانی سے سیلابی پانی گھروں میں داخل ہوا جس سے شہر کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں مکانات کو نقصان پہنچا لوگوں نے اپنی جان بچانے اور خطرے کے پیش نظر ساری رات آسمان تلے گزاری۔ عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ژوب شہر میں سیلابی ندیاں جو ڈھائی سو فٹ کشادہ ندیاں بیس فٹ سے لیکر چھ فٹ رہ گئیں، شہریوں نے سیلابی ندیوں کے دونوں طرف تجاوزات کی پرزور مذمت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں