کوئٹہ کے شہری نے ٹریفک پولیس سے مقدمہ جیت لیا، دو اہلکار معطل
کوئٹہ (انتخاب نیوز) شہری نے ٹریفک پولیس سے مقدمہ جیت لیا، ٹریفک اہلکار نے کاغذات کے بہانے شہری سے بھاری رشوت نہ دینے پر گاڑی نان کسٹم پیڈ قرار دے کر بند کردی تھی۔ شہری نجیب اللہ کاکڑ نے ٹریفک اہلکار مہدی حسن اور ایس ایس پی عرفان پر مقدمہ درج کرکے کیس عدالت میں جیت لیا۔ دونوں پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


