بلوچستان میں بارشوں سے مزید 6 افراد جاں بحق، تعداد 176ہوگئی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان میں بارشوں سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات کا سلسلہ جاری ہے صوبے میں مزید 6 افراد لقمہ اجل بن گئے جن میں 5 مرد اور ایک خاتون شامل ہے جسکے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 176 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 15 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے زرعی علاقوں میں کھڑی فصلوں اور باغات کو بھی شدید نقصانات کا سامنا ہے پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 افراد بارشوں کی نذر ہوگئے ہیں جسکے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 176 تک پہنچ گئی جاں بحق ہونے والوں میں 77 مرد 44 خواتین اور 55 بچے شامل ہیں اموات بولان، کوئٹہ، ڑوب، دکی، خضدار کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئی ہیں بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 75 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 48 مرد 11 خواتین اور 16 بچے شامل ہیں مجموعی طور پر صوبے بھر میں 18 ہزار 87 مکانات منہدم اور جزوی نقصان پہنچا ہے بارشوں میں 670 کلو میٹر پر مشتمل مختلف 6 شاہراہیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں جبکہ مختلف مقامات پر 16 پل ٹوٹ چکے ہیں بارشوں اور سیلابی صورتحال سے 23 ہزار 13 مال مویشی مارے گئے ہیں تو وہیں مجموعی طور پر 1 لاکھ 98 ہزار 461 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں