سانحہ8اگست کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولیں گے،یاد رہے کہ ہمارا کتنا خون بہا، ضیاءاللہ لانگو
کوئٹہ(انتخاب نیوز) مشیر داخلہ میر ضیا لانگو نے سانحہ 8اگست کے شہدا کی چھٹی برسی کے موقع پراپنے ایک پیغام میں کہاکہ شہدا 8اگست کوئٹہ کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ شہدا کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی شہدا کی یاد کا مقصد یہ ہے کہ ہمیں یاد رہے کہ ہمارا کتنا خون بہا ۔ شہدائے 8اگست کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ سانحہ 8اگست صوبے کی تاریخ کا بد ترین اور دلخراش واقعہ تھا ۔امن کے قیام کیلئے لڑی جانے والی اس جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائینگی۔انسانیت و تہذیب کے دشمنوں نے اس سانحے کے ذریعے انصاف کی فراہمی کے نظام کے ایک اہم حصے کو نشانہ بنایا ۔
Load/Hide Comments


