کابل، مسجد کے اندر دھماکے اور فائرنگ سے 20 افراد جاں بحق، 40 سے زائد زخمی

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) کابل کے علاقے خیر خانہ میں مسجد کے اندر دھماکے اور فائرنگ سے امام مسجد سمیت 20 نمازی جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہونے کی اطلاعات۔ کابل کی ایک مسجد میں شام کی نماز کے دوران آئی ای ڈی حملے کی اطلاع دی گئی۔ ابوبکر الصدیق مسجد ایک مشترکہ سنی مسجد اور مدرسہ ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق مسجد کے داخلی راستے پر حکومتی سیکورٹی فورسز کی چوکی موجود ہے۔ فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ دھماکہ مسجد کے اندر ہوا یا چوکی پر۔

اپنا تبصرہ بھیجیں