توشہ خانہ اور ممنوعہ فنڈنگ عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، شیخ رشید
راولپنڈی(انتخاب نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاسی پریشر ککر سیاسی چوہلے سے نہ ہٹایا تو پھٹ جائے گا۔مفتاح اسماعیل آئی ایم ایف کا ترجمان ہے جس سے پرچون فروش بھی محفوظ نہیں۔بے بس ترین وزیراعظم شہباز شریف جسے اسکی اپنی پارٹی،ایم کیو ایم اوربلوچستان عوامی پارٹی بھی آنکھیں دکھا رہی ہے۔ یہ70کی دہائی نہیں ہے۔ توشہ خانہ اور ممنوعہ فنڈنگ عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ ان خیالات کااظہار شیخ ریشید احمد نے جمعہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھاکہ حکمران مرکز میں پرویز الہی کے خلاف سازش تیار کررہے ہیں۔پرویز الہی کے خلاف عدم استحکام رابطے کے پل اور ڈائیلاگ کو ختم کر دے گا۔غریب بجلی کے بل یا گھر کے کرائے میں سے ایک چیز ادا کر سکتا ہے۔سارے ملک کوغریب کا مذبح خانہ بنا دیاگیا ہے۔21تاریخ کو لیاقت باغ میں عمران خان بڑاجلسہ کرے گا۔


