گڈانی،ساحل سمندر سے ایک اور نامعلوم شخص کی نعش برآمد

گڈانی(نمائندہ انتخاب) شپ بریکنگ یارڈ گڈانی کے قریب ساحل سمندر سے ایک اور نامعلوم شخص کی نعش برآمد ، شناخت نہ ہونے پر نعش ایدھی سرد خانہ کراچی منتقل کر دیا گیا ،اس حوالے سے ایدھی ذرائع کے مطابق ایک اطلاع ملنے پرگزشتہ روز ایدھی رضاکاروں نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پلاٹ نمبر88کے قریب ساحل سمندر سے کئی روز پُر انی ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد کر کے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم شناخت نہ ہونے سبب نعش ایدھی سرد خانہ سہراب گوٹھ کراچی منتقل کردیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں