ا نسان کو خلا میں بھیجنے کا مشن ایک مرتبہ پھر ناکام
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ناسا کی جانب سے انسان کو خلا میں بھیجنے کا مشن ایک مرتبہ پھروقتی طور پر ناکام ہوگیا ہے۔امریکی خلائی ادارے ناسا نے چاند پر بھیجا جانے والے راکٹ سے ہائیڈروجن ایندھن کے اخراج کے باعث خلائی مشن آرٹیمس ون ر ملتوی کردیا۔عالمی میڈیا کے مطابق دوسری مرتبہ ایسا ہے کہ انسان کو خلا میں بھیجنے کا ناسا کا مشن ناکام ہوا ہے، امریکی خلائی ادارے نے 29 اگست کو بھی آرٹیمس ون کو چاند پر بھیجنے کی کوشش کی تھی جو اسپیس لانچ سسٹم راکٹ کے ایک انجن میں مسئلے کی وجہ سے ناکام ہوگئی تھی، جس کے بعد 3 ستمبر کو مشن لانچ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔تین ستمبر کو فلوریڈا کیکینیڈی اسپیس سینٹر سے جب مشن روانہ کیا جانے والا تو راکٹ میں سے ایندھن کا اخراج شروع ہوگیا جس کے باعث خلائی مشن کو ملتوی کردیا گیا، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


