منگچر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

منگچر (انتخاب نیوز) منگچر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی۔ لیویز ذرائع کے مطابق آج ڈیڑھ بجے دن کلی مینگل آباد نزد جوہان کراس بازار خالق آباد منگچر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میرجان ولد نور جان قوم جتک سکنہ گزگ جان بحق جبکہ حسین خان ولد میر خان قوم پندرانی سکنہ گزگ شدید زخمی ہوگئے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے زخمی اور نعش کو لیویز فورس نے ہسپتال منتقل کردیا مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں