حب و گڈانی میں دو مختلف حادثات و واقعات میں 2 افراد جاں بحق

لسبیلہ (انتخاب نیوز) حب و گڈانی میں دومختلف حادثات وواقعات میں 2افراد جاں بحق ہو گئے دارو ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل سوار ٹرالر کے زد میں آکر نوجوان اور گڈانی کے سمندر میں ڈوب کے 60سالہ ایک شخص جاں بحق ہو گیا نعشیں حب اسپتال منتقل کردی گئیں،جاں بحق ہونے والوں میں ایک کا تعلق حب کے علاقہ اکرم کالونی اور دوسرے کا قلات سے تھا نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں اس حوالے سے ایدھی ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ دارو ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل سلپ ہونے کے نتیجے میں ٹرالر کے ٹائر تلے جا گھا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 35سالہ نوجوان زبیر ولد امام بخش زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا جس کی نعش جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال منتقل کردیا گیا اور ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی متوفی بلوچستان قلات کا رہائشی اور جبکہ دوسرا واقعہ گڈانی کے سمندر میں ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا حبکو پاور کمپنی ہارون فارم کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے 60سالہ اللہ بخش ولد جمعہ خان ساکن اکرم کالونی حب نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا متوفی کی نعش حب اسپتال منتقل کرنے اور ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں