دبئی میں چاند کی شکل کے لگژری ہوٹل کی تعمیر، سیاحوں کیلئے زمین پر خلائی سیاحت
دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں چاندکی شکل کا لگژری ہوٹل تعمیر کیا جائے گا۔ دبئی میں ایک لگژری ہوٹل تعمیر کیا جائے گا جس کا ڈیزائن حیران کردینے والا ثابت ہوگا۔ چاند کو آسمان پر جگمگاتے ہوئے تو آپ نے دیکھا ہوگا اور ہوسکتا ہے کہ خواہش بھی کی ہو کہ کاش وہاں جاسکتے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ہوٹل کی تعمیر کینیڈا کی ایک کمپنی کے سپرد کی گئی ہے جو مون ورلڈ ریزورٹ نامی عمارت کو 48 ماہ میں تعمیر کرے گی، جس کی مجموعی اونچائی 735 فٹ ہوگی۔ مون ورلڈ ریزورٹ میں سالانہ ایک کروڑ افراد قیام کرسکیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مون ورلڈ ریزورٹ کو بنانے کا مقصد ہوٹل میں آنے والے سیاحوں کو زمین پر ہی سستی خلائی سیاحت کا تجربہ فراہم کرنا ہے۔
Load/Hide Comments


