خضدار لیویز کی کارروائی، لاہور اور فیصل آبادسے اغوا دو لڑکیاں بازیاب، 3 ملزمان گرفتار

خضدار (انتخاب نیوز) لیویز فورس خضدار کی اہم کارروائی لاہور فیصل آباد سے اغوا ہونے والی لڑکیاں مولہ کے پہاڑی علاقے سے بازیاب، فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین اغوا کار گرفتار۔ کامیاب آپریشن میں 12 گھنٹے کی پیدل مسافت کے بعد کامیابی ملی۔ پہاڑی راستے میں لیویز اہلکار کو زہریلے سانپ نے کاٹا تاہم آپریشن میں حصہ لیکر آپریشن کو مکمل کیا۔ ترجمان لیویز کے مطابق خفیہ اطلاع ملی کہ مولہ کنوہو میں دو لڑکیوں کو اغوا کرکے رکھا گیا ہے۔ مستند اطلاع پر ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ر محمد الیاس کبزئی و اسسٹنٹ کمشنر خضدار جہانزیب نور شاہوانی نے لیویز لائن آفیسر نوراحمد زہری کی سربرائی میں لیویز چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی۔ نوراحمد زہری کی سربراہی میں لیویز ٹیم مولہ لیویز SHO لیویز تھانہ مولہ نائب رسالدار ظہوراحمد موسیانی لائن انچارج مولہ دفیدار نوراحمد جتک محرر نائب رسالدار نثاراحمد مگسی کے ہمراہ مولہ کنوہو کیلیے روانہ ہوئے پہاڑی راستہ جہاں کئی گھنٹے پیدل سفر کرتے ہوئے ملزمان کے ٹھکانے پہنچ گئے اور ملزمان کے ٹھکانے کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا، اس دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد لیویز کی جوابی فائرنگ سے ملزمان پسپا ہوگئے، لیویز نے ملزمان کے ٹھکانے سے دو مختلف قید خانے سے دو لڑکیاں سعدیہ سکنہ فیصل آباد اور عالیہ لاہور سکنہ داتا دربار لاہور کو بازیاب کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ واضح رہے کہ پہاڑی جگہ ہونے کی وجہ سے دوران آپریشن لیویز اہلکار سلمان کو ایک زہریلے سانپ نے ڈس لیا، تاہم انہوں نے باوجود سانپ کے کاٹنے کے آپریشن میں مکمل حصہ لیا۔ بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے زہریلی سانپ کے زہر لیویز اہلکار کے جسم میں پھیل گیا تھا جس سے اسکی حالت بگڑ گئی جسے کراچی ریفر کردیا گیا۔ مغوی لڑکیوں کے ورثاء کو اطلاع دی گئی جو خضدار پہنچ گئے۔ ملزمان کیخلاف اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا۔ آپریشن میں مولہ کے عوام و معتبرین نے بڑا اچھا کردار کیا اور لیویز چھاپہ مار ٹیم کے آفسیرز اور جوانوں کو ہار پہنا کر انکا شاندار استقبال کیا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار و اسسٹنٹ کمشنر خضدار لیویز ٹیم کو بہترین اور کھٹن کامیاب آپریشن پر مبارکباد دی اور جوانوں کے کارکردگی کو سراہا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں