اسلام آباد میں بیٹھے طاقتور شخص کیخلاف ختم کئے گئے کیسز کی انکوائری کی جائے، عارف محمد حسنی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان اسمبلی اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے عارف جان محمد حسنی نے کہا کہ جس طرح ہماری حکومت کی خاتمے کے بعد اسلام آباد میں بیٹھے طاقتور شخص نے نہ صرف اپنے بھائی کو گریڈ 22میں بھرتی کیا بلکہ نیب کے کیسز بھی ختم کئے سابق چیئر مین نیب اس طاقتور شخص کو ٹیلی فون کر کے مبارکباد دیتے ہیں کہ ان کی خورد برد کے تمام کیسز کوختم کردیاہے چاغی کے عوام پر جس طرح اپنے لیویز سپاہیوں کو مسلط کیا ان کی کرپشن کی وجہ سے علاقے کے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے وزیراعلیٰ بلوچستان میر قدوس بزنجو نے ڈپٹی کمشنر کا تبادلہ کر کے احسن فیصلہ کیا تاہم لیویز کے سپاہیوں نے کرپشن کے پیسوں سے کوئٹہ میں بڑے بڑے گھر خرید لئے ہیں ان کی بھی انکوائری ہونی چاہیے چاغی کے عوام اسلام آباد میں بیٹھے اس شخص کی جانب سے مسلط کردہ لوگوں کو چاغی کے عوام کبھی بھی برداشت نہیں کرینگے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد کے طاقتور شخص کیخلاف ختم کئے گئے کیسز کی انکوائری کی جائے تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے جس پر صوبائی وزیر عبدالرحمان کھیتران نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں ان تمام الزامات کو رد کرتا ہوں اگر موصوف کے ساتھ کوئی ثبوت ہیں تو لائیں ہم کارروائی کرینگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں