کوئٹہ میں جامعہ تجوید القرآن کے اساتذہ کے گھروں پر چھاپے قابل مذمت ہیں، وفاق المدارس

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صوبائی ناظم جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری مالیات رکن قومی اسمبلی مولانا صلاح الدین ایوبی وفاق المدارس العربیہ کے ضلعی مسﺅل مولانا حفیظ اللہ نے پولیس کی جانب سے جامعہ تجوید القرآن کے اساتذہ اور مقامی افراد کے گھروں پر چھاپے چادر چاردیواری کے تقدس کی پامالی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ملوث مجسٹریٹ کے خلاف کارروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ دینی مدارس تمام مسلمانوں کا مشترکہ اثاثہ ہیں معاشرے میں ان کا مثبت کردار روز روشن کی طرح عیاں ہے ، کچھ عناصر ذاتی عناد کی بنا پر کوئی بہانہ بنا کر اشتعال انگیزی پیدا کرنے کی کوشش کرکے مدارس کو بدنام کرنا چاہتے ہیں جس کی اجازت کوئی مسلمان نہیں دے سکتا، غیر قانونی طور پر مدارس کے نظام کو خراب کرنے والے پہلے بھی ناکام ہوئے اور آئندہ بھی ناکام ہوں گے۔ انہوں نے اساتذہ اور معززین کے ساتھ پیش ہونے والے بداخلاقی پر مبنی رویہ کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اور متعلقہ مجسٹریٹ کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں