اوتھل، کوسٹ گارڈ نے شراب کی بھاری مقدار برآمد کرلی، پنجگور میں مفرور ملزمان گرفتار

اوتھل، پنجگور (انتخاب نیوز) پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، اعلی کوالٹی کی 2116 شراب کی بوتلیں برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پسنی سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ ہونے کا خدشہ ہے۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں معمول سے مزیدسخت چیکنگ کرنے کے احکامات جاری کیئے۔ گشت پارٹیوں کی انتھک کوششوں کے بعد پسنی کے وارڈ نمبر 1 ببر شور میں دوران سرچ خفیہ جگہ پر چھپائی گئی اعلی کوالٹی کی 2116 بوتلیں شر اب برآمد کر کے نامعلوم شخص کوگرفتار کرلیاگیاہے۔خدشہ ہے کہ یہ شراب کراچی اسمگل ہونا تھی۔ پکڑی جانے والی شراب کی مالیت9.09ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔ واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور اسمگلنگ ایک ناسور ہے جو دیمک کی طرح وطن عزیز کی معیشت کھوکھلا کر رہی ہے۔لیکن PCG ملک معشیت کو مستحکم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر تی رہے گی۔ پنجگور میں پو لیس نے کاروائی کر تے ہوئے 2مفرور ملزمان کوگر فتار کر لیا۔ پو لیس کے مطابق ڈی ایس پی/ ایس ڈی پی او امام بخش بلوچ اور ایس ایچ او سٹی ایس آئی عبدالاحد نے دیگر نفری کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم موسیٰ ولد صاحب داد سکنہ دوزناپ پنجگور کو گرفتار کیا جو کہ مقدمہ فرد نمبر 134/2005 بجرم زیر دفعہ 337/A 34 ت پ میں پنجگور پولیس کو مطلوب تھا ۔جبکہ دوسری کاروائی میں مفرور ملزم ثناءاللہ ولد ابرھیم سکنہ شاہیوکہن کوپولیس نے گرفتار کر لیاجو کہ مقدمہ فرد نمبر 42/2007 بجرم زیر دفعہ 392-34 ت پ میں پنجگور پولیس کو مطلوب تھا ،مزید تفتیش جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں