قلعہ عبداللہ، لیویز کی کاروائی،قتل اور دیگر وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

کوئٹہ (انتخاب نیوز)قلعہ عبداللہ لیویز نے گزشتہ رات گئے جنگل پیرعلیزئی میں خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے قتل اور دیگر وارداتوں میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ملزم نے دو ماہ قبل اپنے بھتیجے کو بھی قتل کیا تھا۔ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منیر احمد کاکڑ کی ہدایت پر لیویز نے دو ماہ کی جدوجہد کے بعد قتل کے ملزم کو گزشتہ رات دیر گئے گرفتار کرلیا کاروائی میں لیویز کی بھاری نفری نے حصہ لیا، جس کی قیادت جنگل پیرعلیزئی تھانہ کے انچارج دفعدار سعداللہ اور میزئی اڈہ تھانہ کے انچارج ناہب رسالدار محمد نسیم نے کی، جنگل پیرعلیزئی تھانہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیویز حکام نے بتایا کہ ملزم طورن ولد میراجان نے دو ماہ قبل اپنے بھتیجے خلیل احمد ولد سعد اللہ کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا لیویز نے دو ماہ کے مختصر عرصے میں مجرم کو گرفتار کرلیا ہے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ رات ملزم کو خفیہ اطلاع پر ایک ٹھکانے سے گرفتار کیا ان سے تفتیش جاری ہے، لیویز حکام نے بتایا کہ کسی کو بھی امن خراب کرنے اور قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں