واشک، مکان کی تعمیر پر تنازع، فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، 2 زخمی
واشک (نامہ نگار) واشک کی سب تحصیل شاہوگیڑی کے علاقے خرماگئے میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔ ضلع واشک کی سب تحصیل شاہوگیڑی کے علاقے خرماگئے میں مکان کی تعمیر کے لیئے ایک خاندان کے نوجوانوں نے اینٹ لا کر اتارنا شروع کی کہ کلی کے رہائشی ایک شخص نے ان پر فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طور پر ڈویژنل شیخ زاید اسپتال خاران لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیکر کوئٹہ روانہ کردیا جبکہ نوجوان کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


