ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز کا اسکاٹ لینڈ کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

ہوبارٹ (ویب ڈیسک)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے تیسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے جس میں پہلے میں اسکاٹ لینڈ اور ویسٹ انڈیز آمنے سامنے ہوں گے جب کہ دوسرے میچ میں زمبابوے اور آئرلینڈ مد مقابل ہوں گے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کوالیفائنگ میچز کھیلے جارہے ہیں، ٹورنامنٹ کے لیے کُل 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے کے اختتام پر چار ٹیمیں مین راؤنڈ سپر 12 کے لیے کوالیفائی کریں گی، سپر 12 راؤنڈ کا آغاز 22 اکتوبر سے ہو گا۔پہلے راؤنڈ میں نمیبیا، نیدر لینڈز، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) گروپ اے جب کہ آئر لینڈ، زمبابوے، ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ گروپ بی میں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں