مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 6 فلسطینی جاں بحق، 19 زخمی
بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی اندھا دھندفائرنگ سے 6 فلسطینی نوجوان جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے۔ فلسطینی وزیرصحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 6 فلسطینی جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے، اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے میں چھاپے مارے اور متعدد فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ اسرائیلی فوجیوں کی بڑی تعداد میں موجودگی کے باوجود سیکڑوں فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے اور اسرائیلی فورسز کے مظالم کیخلاف احتجاج کیا۔ اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کا محاصرہ کررکھا ہے اور مختلف علاقوں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
Load/Hide Comments


