تربت ‘نوجوان ڈوب کر ہلاک

تربت(نمائندہ انتخاب ) گرک ندی میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر ہلاک۔ لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز شاہ زیب ولد یاسین سکنہ ناصر آباد گرک ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا جس کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ریٹائرڑ بشیر احمد بڑیچ کی ہدایت پر انچارچ لیویز ہیڈ کواٹر نائب رسالدار محمد نعیم کی سربراہی میں لیویز فورس کے جانباز جوان طاہر علی اور لیویز فورس کے جوانوں نے رات گئے کاروائی کرتے ہوئے نعش پانی سے نکال دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں