کشمیر،بھار تی فوج کی کارروائی،3 افراد ہلاک

سرینگر : کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی میں مزید 3 نوجوان ہلاک ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے کشمیرکے علاقے اونتی پورہ میں 3 نوجوانوں کو ہلاک کردیا۔ تینوں نوجوانوں کونام نہاد سرچ آپریشن کے دوران جعلی مقا بلے میں شہید کیا گیا۔ بھارتی فوجیوں نے اونتی پورہ اور قریبی علاقوں کا محاصرہ کر رکھا ہے اور لوگوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کردی گئی ہے۔ بھارتی فورسز نے گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور خواتین کو ہراساں کیا۔ متعدد نوجوانوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔ اونتی پورہ کا محاصرہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں