کوئٹہ مختلف حادثات و واقعات میں بچہ جاں بحق 3افراد زخمی
کوئٹہ کوئٹہ میں کھیل کے دوران جھگڑے ہونے پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے بڑے بھائی کو زخمی کردیا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں گھر میں کرکٹ کھیلتے ہوئے جھگڑا ہونے پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے بڑے بھائی کو زخمی کردیاپولیس نے زخمی کو ہسپتال پہنچادیا اور مزید کاروائی شروع کردی۔دوسرے جانب کوئٹہ میں پٹرول پمپ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرفائرنگ سے 2افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں واقع پٹرول پمپ پرڈکیتی کے دوران مزاحمت پرنامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ کرکے2افراد کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا اور مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔کوئٹہ میں تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر کی زد میں آکر ایک کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادی اور مزید کارروائی شروع کردی


