خاران، گھر میں گھس کر فائرنگ کا واقعہ، جاں بحق افراد کی تعداد 5ہوگئی
خاران(انتخاب نیوز)گزشتہ شب بلوچستان کے علاقے خاران میں نامعلوم افرادکی گھر میں گھس کر فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 5ہوگئی تفصیلات کے مطابق خاران شہرڈیری فارم کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے شیخ سلیم احمد تگاپی پرکیئے گئے حملے میں زخمی ہونے والے دلشاد ولد عبدالغفور گرگناڑی زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی جن میں شیخ سلیم تگاپی اور اسکے چار ساتھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ شب خاران ڈیری فارم کے قریب نامعلوم افراد نے شیخ سلیم احمد کے گھر کے اندر گھس کے اندھا دن فائرنگ کی ،فائرنگ کے ذد میں آکر چار افراد ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ،چاروں لاشوں اور ایک زخمی کو سول ہسپتال خاران منتقل کیا دیا گیا تھا ۔
Load/Hide Comments


