قبضہ گروپ نے پنجگور میں ہماری زمینوں پر قبضہ کرکے خواتین اور بچوں پر تشدد کیا، انصاف دلایا جائے، متاثرین

پنجگور (انتخاب نیوز) پنجگور زنڈیں داز کے رہائشی خاتون ذلیخہ بی بی اور انکے فزند خدابخش نے اپنے رشتہ داروں داد محمد جمل کریم بخش کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم زنڈیں داز کے رہائشی ہیں جو صدیوں سے اباد محنت مزدوری کرکے اپنا گزر بسر کرتے ہیں ہم نے گزشتہ کئی سال پہلے اپنی جدی پشتی زمین زنڈیں داز میں اپنی زمین پر گھر بنا کر رہائش پزیر ہیں اور کاشت کاری کررہے ہیں لیکن گزشتہ روز زمینوں پر قبضہ گروپ کے سرغنہ سلیمان،ظفر نامی اشخاص نے مسلح افراد کے ہمراہ ہمارے گھر میں گھس کر مبینہ طور پر بچوں اور دیگر افراد کو تشدد کا نشانہ بناکر ہمیں اپنی جدی پشتی زمین گھر اور جائیداد سے بے دخل کرنے کیلئے باقاعدہ ٹریکٹر چلا کر کام شروع کردیا ہے خواتین کی منع کرنے کرنے پر مبینہ طور پر بچوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر باقاعدہ اسلحہ کے زور پر ہماری اپنی زمین پر مبینہ طور پر زبردستی قبضہ شروع کردیا اور مارنے کی دھمکی دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم غریب لوگ ہیں ہم حکام بالا پنجگور کے علماء کرام ضلعی انتظامیہ سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں انصاف دلا کر ہماری گھر اور زمینوں کو با اثر قبضہ گروپ سے چھڑا کر ہمیں انصاف دلائی جائے اور تشدد کا نوٹس لیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں