بلوچستان کی عدالتی تاریخ میں پہلی بار زیر التوا مقدمات میں اپیلیں دائر کرنے کی شرح صفر ہوگئی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پراسیکیوٹر جنرل ساجد ترین ایڈووکیٹ کی قیادت میں بلوچستان کے پراسیکیوشن کی تاریخ میں پہلی بار سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں پراسیکیوشن کے مقدمات میں اپیل دائر کرنے میں زیر التوا شرح صفر ہوگئی۔ان تمام پراسیکیوشن کے مقدمات میں جہاں اپیل دائر کرنے کی مضبوط بنیادیں تھیں، وہاں پراسیکیوٹر جنرل ساجد ترین کی ہدایت پر دائر کی گئیں۔ جس کی وجہ سے آج ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں پراسیکیوشن مقدمات میں اپیل دائر کرنے میں زیر التوا شرح صفر ہوگئی۔پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ محکمہ پراسیکیوشن میں بہتر تبدیلیاں لانے اور پراسیکیوشن کیسز میں عام لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں