بھارت بلوچستان میں سازشیں کر رہا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دنیا کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے میں ملوث رہا ہے اور اب بھی وہاں سازشیں کر رہا ہے۔ایک بیان میں وزیر خارجہ نے بتایا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر کو ایک خط لکھ رہے ہیں جس میں انہیں تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خدشہ ظاہر کیا کہ بھارت پاکستان میں جعلی کارروائی کا بہانہ تلاش کر رہا ہے۔ بھارت جعلی کارروائی کا ڈرامہ رچا سکتا ہے کیونکہ وہ پاکستان میں امن نہیں چاہتا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت، افغانستان میں بھی ترقی اور امن نہیں چاہتا جبکہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا جا سکتا ہے۔ بھارت نہیں چاہتا کہ پاکستان میں امن رہے جبکہ افغانستان میں امن کی پیش رفت نہیں چاہتا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت جو قیامت برپا کررہا ہے وہ دنیا جانتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں