مطالبات کی عدم منظوری، پریم یونین نے ریلوے ہیڈ کوارٹر کے گھیراؤ کی دھمکی دیدی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ریلوے ملازمین نے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر ریلوے ہیڈ کوارٹر آفس لاہور کے گھیراؤ کی دھمکی دے دی۔ پریم یونین کی پریس ریلیز کے مطابق آج ریلوے پریم یونین (سی بی اے)کی مرکزی کال پر تنخواہوں اور پنشن میں تاخیر ریٹائر ملازمین کے واجبات کی عدم ادائیگی، مہنگائی، کوئٹہ سے چلنے والی بند ٹرینوں کی بحالی، ٹی ایل اے پی ایم پیکیج کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل اور دیگر مطالبات کے حق ملک بھر کی طرح کوئٹہ، سبی، مچھ، چمن، دالبندین، شیلا باغ میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں جس میں بڑی تعداد میں مزدوروں نے شرکت کی۔ مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔ کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرین سے پریم یونین (سی بی اے) کوئٹہ ڈویژن کے صدر ارشد یوسفزئی قدرت اللہ بڑیچ عبداللہ شاہوانی حاجی پیر جان بلوچ عطا اللہ بنگزئی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا آج ریل کا مزدور اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج ہے تنخواہوں اور پنشن میں تاخیر روز کا معمول بن گی ہے ریٹائرڈ ملازمین کو تین سال سے گریجویٹی اور دیگر واجبات ادا نہیں کئے جا رہے ریلوے کے ملازمین پنشنرز اور بیواں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی سے غریب ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں -حکمران کو غریب عوام اور محنت کشوں کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں وہ صرف اپنے کیسز ختم کرنے اور دوسرے کو نیچا دکھانے میں لگے ہوئے ہیں، اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ملک بھر کے ملازمین ریلوے ہیڈ کوارٹر آفس لاہور کا گھیراؤ کریں گے۔ دریں اثنا پریم یونین کی کال پر چمن میں حاجی فضل کرم مرتضی خان سٹی میں اللہ بخش مری حمید سومرو مچھ میں اسلم ابڑو محمود بنگزئی دالبندین میں عبدالغیاث لعل محمد نوتیزئی ملک حضور بخش کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ اور ریلیاں نکالی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں